ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو کے تنجاور میں رتھ یاترا کے دوران بجلی کی تار چھونے سے بڑا حادثہ، 11 لوگوں کی موت؛ مندر کا جشن ماتم میں تبدیل

تمل ناڈو کے تنجاور میں رتھ یاترا کے دوران بجلی کی تار چھونے سے بڑا حادثہ، 11 لوگوں کی موت؛ مندر کا جشن ماتم میں تبدیل

Wed, 27 Apr 2022 14:13:02    S.O. News Service

چینائی  27 اپریل (ایس او نیوز) : تمل ناڈو  کے تنجاور  میں ایک مندر  سے نکلی   رتھ یاترا کے دوران  بجلی کا تار چھونے کے نتیجے میں   دو  نابالغوں سمیت 11 لوگوں کی موت  واقع ہوگئی، جبکہ پندرہ  لوگ  جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کالی میڈو کے گاؤں والوں کے ذریعہ تشکیل    ساتویں دہائی کے تمل شاعر سنت شری اپر کی یاد میں 94 واں اپّر گروپوجا اُتسوا کا  انعقاد کیا جارہا تھااور کثیر تعداد میں موجود  عقیدت مند  پورے جوش و خرش کے ساتھ   ان  کی تصویر والی رتھ  کو  کھینچ کر لے جا رہے تھے۔ اچانک    رتھ  کے اوپر سے گذررہی   ہائی وولٹیج   بجلی تار  رتھ  کے رابطے میں آگیا  جس کے نتیجے میں  یہ المناک حادثہ پیش آیا اور پل بھر میں مندر کا جشن ماتم میں بدل گیا۔ حادثہ چینائی سے قریب  350 کلو میٹر دور  تنجاور  میں  منگل کی شب کو پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ بجلی کا تار چھوتے  ہی  سے رتھ  کو آگ لگ گئی اور دس لوگوں نے  موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ حادثے میں جھلسے دیگر  لوگوں کو تنجاور میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، جہاں بدھ کی صبح 13 سالہ ایک نابالغ نے دم توڑ دیا۔ ایک دیگر شخص کی بھی حالت نازک بتائی گئی  ہے۔ پولیس نے جانچ شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اچانک ہوئے اس حادثہ سے  افراتفری مچ گئی، پولس  کے اعلیٰ حکام اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ چشم دیدوں کے مطابا جب جلوس کا رتھ کھینچا جارہا تھا تو کچھ رکاوٹ آگئی، جس کی بناء پر رتھ کو تھوڑا پیچھے  کی طرف لے جایا جانے لگا جس کے دوران رتھ ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں  کی لپیٹ میں آگیا۔

 


Share: